• news

نوازشریف جمہوریت کی  رٹ لگاتے مگر عوام کو چھوڑکر بھاگنا انکا وطیرہ: پرویز الٰہی 

لاہور (خصوصی نامہ نگار) سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ نواز شریف جس جمہوریت کے درخت کے سائے میں بیٹھتے ہیں اسی کو کاٹتے ہیں یہ کون سا بیانیہ ہے۔ ویسے نواز شریف جمہوریت، جمہوریت کرتے ہیں لیکن جب جمہوریت کو پروان چڑھانے کا وقت آتا ہے تو عوام کو تنہا چھوڑ کر بھاگ جاتے ہیں۔ پھر کہتے ہیں ووٹ کو عزت دو۔ نواز شریف کا ملک دشمن بیانیہ قوم نے مسترد کردیا جس کام کیلئے لندن گئے ہیں وہ کریں۔ چودھری پرویزالٰہی اور وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ سے پیر ہارون زمان شاہ کھگہ آزاد امیدوار این اے 147 ساہیوال نے یہاں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور ساتھیوں سمیت مسلم لیگ ق میں شمولیت کا اعلان کیا جبکہ ان کے ہمراہ وقاص خان، پیر حسن شاہ شیرازی، رائے سجاد اور امجد حسن خان بھی موجود تھے۔ پیر ہارون شاہ کھگہ نے کہا کہ نواز شریف نے ہمیشہ عوام کے جذبات سے کھلواڑ کیا ہے۔ چودھری شجاعت حسین اور چودھری پرویزالٰہی کا ویژن آج زبان زد عام ہے، جو عزت آپ کے گھر سے ملتی ہے کہیں اور سے نہیں ملتی۔

ای پیپر-دی نیشن