• news

کشمیر کی خصوصی حیثیت بحالی کیلئے 11 سیاسی جماعتوں کا مودی سرکار کے خلاف نیا اتحاد تشکیل

سرینگر (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارتی کے غیرقانونی  قبضہ والے جموں و کشمیر کی سیاسی جماعتوں نے دلی سرکار کے خلاف نیا اتحاد تشکیل دے دیا ہے۔ آرٹیکل 370 کا خاتمہ کرونا وائرس کی طرح ہے جس کی علامات کچھ دیر بعد ظاہر ہونگی۔ بھارت نواز کشمیری رہنما سجاد لون بھی مودی سرکار پر برس پڑے۔ نیشنل کانفرنس کے سربراہ اور کشمیر کے سابق کٹھ پتلی وزیراعلیٰ فاروق عبداللہ کی سربراہی میں گیارہ سیاسی جماعتوں نے اتحاد تشکیل دیا ہے، جس کا مقصد مقبوضہ وادی کی خصوصی حیثیت کو بحال کرانے کے لیے جدوجہد کرنا ہے۔ ادھر کشمیر میں بھارتی بیانیے کو ایک اور شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ بھارت نواز سمجھے جانے والے سیاستدان بھی بھارت کے خلاف میدان میں آ گئے ہیں۔ پیپلز کانفرنس کے رہنما سجاد لون نے کہا ہے کہ مودی سرکار کے اس اقدام کے اثرات بعد میں نمودار ہونگے۔ کشمیری قیادت نریندر مودی کے ہاتھوں بے وقوف بنتی رہی اور کشمیریوں کا حق چھن گیا۔

ای پیپر-دی نیشن