• news

قائداعظم ٹرافی سیکنڈ الیون ٹورنامنٹ:سرور آفریدی ‘مہران ابراہیم کی سنچریاں 

لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس)قائداعظم ٹرافی سیکنڈ الیون ٹورنامنٹ کے پہلے راؤنڈ کا پہلا دن مکمل،سٹیٹ بنک سٹیڈیم کراچی میں جاری تین روزہ میچ کا پہلا روز خیبرپی کے کے نام رہا، خیبرپی کے نے پہلی اننگز میں 7 وکٹوں پر 344 رنز بنائے۔ محمد سرور آفریدی 119 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے جبکہ کپتان مہران ابراہیم نے 114 رنز بنائے۔  جواب میں بلوچستان کی 2 وکٹیں محض 13 رنز پرگر چکی ہیں۔ ٹی ایم سی گراؤنڈ کراچی میںمیچ کا پہلا روز ناردرن کے نام رہا۔ سپنررضا حسن  نے 7 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی تو سدرن پنجاب کی پوری ٹیم 192 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ محمد عمیر 77 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔ جواب میں ناردرن نے پہلے روز کھیل کے اختتام پر 2 وکٹوں پر 56 رنز بنالیے ہیں۔کے سی سی اے سٹیڈیم کراچی میں سندھ ک اسپنر ابرار احمد کے 6 شکار کی بدولت سنٹرل پنجاب کی پوری ٹیم پہلی اننگز میں 161 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ نثار احمد 49 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔ ابرار احمد  نے 6 وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں سندھ  نے 3 وکٹوں پر 109 رنز بنالیے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن