نائجیرین فٹبالر کا ملک میں پولیس تشدد ختم کرنے کا مطالبہ
لاہور(سپورٹس ڈیسک) نائیجیرین فٹ بالر اور نیپولی کلب کے سٹرائیکر وکٹر اوزم ہن نے اپنے ملک میں پولیس کے ظلم و تشدد کے خاتمہ کا مطالبہ کردیا ۔ انہوںنے میچ کے بعد شرٹ لہرائی جس پر لکھاتھا کہ نائیجیریا میں پولیس کا ظلم بند کیا جائے ۔ افریقہ ملک میں پولیس مظاہروں کے دوران مظاہرین پر ٹوٹ پڑی تھی ۔ پولیس کے ظلم و تشدد کو بعد میں آل لائن بھی دکھایاگیا ۔