بلدیاتی انتخابات میں فتح پی ٹی آئی کا مقدر بنے گی :افضل ورک
شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)تحریک انصاف کے ضلعی رہنما افضل علی ورک نے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات کے حکومتی اعلان کے بعد سے اپوزیشن جماعتوں کی بے چینی بڑھ چکی ہے انہیں عام انتخابات کی طرح بلدیاتی انتخابات میں بھی شکست کا خوف کھائے جارہا ہے ، فتح پی ٹی آئی کا مقدر بنے گی اپوزیشن رہنما راہ فرار اختیار کرنے اور احتجاجی تحریک چلا کر حکومت کو بلیک میل کرنے کی ناکام کوششوں میں وقت ضائع کرنے کی بجائے بلدیاتی انتخابات میں پی ٹی آئی کا مقابلہ کرنے کیلئے میدان میں اتریں ۔