وحدت کالونی کی ملحقہ گلیوں میں پانی کی قلت‘ نئی پائپ لائنیں بچھانے کا مطالبہ
لاہور (پ ر) محلہ فتح آباد نزد S بلاک وحدت کالونی لاہور کی ملحقہ گلیوں میں پانی کی شدید قلت ہے۔ خاص طور پر گلی نمبر 5 جاوید سٹریٹ اور اس سے ملحقہ 6 گلیوں میں صاف پانی کی جو پائپ لائن بچھی ہوئی ہے وہ تقریباً آج سے 35 سال پرانے ہیں۔ جس کی وجہ سے یہاں پر صاف پانی کی شدید قلت رہتی ہے۔ یہ آبادی تقریباً 100 گھروں پر مشتمل ہے۔ اہلیان محلہ کی پرزور اپیل ہے کہ اس علاقے میں صاف پانی کی نئی پائپ لائن ترجیحی بنیادوں پر بچھائی جائیں تاکہ اہل علاقہ صاف پانی کی شدید قلت سے نجات حاصل کر سکے۔