• news

ولادت و بعثت مصطفیٰؐ رب کریم کا احسان عظیم ہے: میاں جمیل

لاہور (پ ر) ولادت و بعثت مصطفیٰؐ رب کریم کا احسان عظیم ہے۔ دنیا تاریکی سے نکل کر روشنی میں آ گئی۔ ان خیالات کا اظہار تحریک دعوت توحید کے مرکزی قائد میاں محمد جمیل نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ مخلوق‘ خالق سے آشنا ہوئی۔ جہالت‘ کفر اور شرکت کا خاتمہ ہوا۔آپؐ کی دنیا میں تشریف آوری سے نور ہدایت پھیلا۔ کائنات روشن ہوئی۔ محبت مصطفیٰؐ کا تقاضا ہے آپ کی تعلیمات کو اپنایا جائے۔ 

ای پیپر-دی نیشن