• news

خاتم الانبیاء حضرت محمد مصطفی  ؐ سب سے افضل  ا وربرترہیں:صدروفا ق المدارس الشیعہ 

لاہور( خصوصی نامہ نگار)وفا ق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی نے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے انسانوں کی ہدایت کے لئے انبیاء  بھیجے ۔ سیدالمرسلین خاتم الانبیاء حضرت محمد مصطفی  ؐ سب سے افضل، اعلیٰ ا وربرترہیں۔کوئی بھی نبی اْن کے برابر نہیں ہو سکتا۔قرآن میں انسان کو جن سے محبت کا حکم دیا گیااْن میں اللہ کے بعد احمد مجتبیٰ سے محبت کا حکم ہے۔حضور سرورکائنات کی پیروی اللہ سے محبت کا ثبوت ہے۔تیسرے درجے پر رسول ؐکے قرابت داروں سے محبت کا حکم دیا گیا۔انہوں نے کہا کہ محبت کے تین درجے ہیں لیکن عملی طور پر ہم اس میں کوتاہی کرتے ہیں۔ 

ای پیپر-دی نیشن