• news

جلد نوازشریف کا یوم حساب شروع ہونے والا ہے:غلام محی الدین دیوان 

لاہور( نیوز رپورٹر)تحریک انصاف شمالی لاہورکے صدر غلام محی الدین دیوان نے سمن آباد میں پارٹی کارکنان اور معززین علاقہ سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ جلد نوازشریف کا یوم حساب شروع ہونے والا ہے، اقتدار سے محرومی نے نوازشریف کو پاگل کردیا ہے، نااہل غدار وطن نوازشریف پاکستان کی سالمیت کے در پے ہے، پاکستانی عوام نے نوازشریف کے ملک دشمن بیانیے پر شدید غم و غصے کا اظہار کررہے ہیں، نوازشریف کی ملکی اداروں کے خلاف تقریر کی مذمت کرتے ہیں، انہوں نے کہاکہ نوازشریف نے مودی کی زبان بول کر کشمیری عوام کے جذبات کوٹھیس پہنچائی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن