• news

خانیوال، ڈاکوؤں کی میاں  کو باندھ کر بیوی سے زیادتی

سرائے سدھو، باگڑ سرگانہ (نمائندوں سے) 8 ڈاکوؤں کی گھر گھس کر لوٹ مار اور خاتون سے زیادتی، تھانہ سرائے سدھوکی حدود موضع باگڑ سرگانہ ٹیڈی پل کے قریب آٹھ مسلح ڈاکو محمد اقبال نوناری کے گھر داخل ہوئے اور اس کو تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے ایک چارپائی سے باندھ دیا اور اس کی بیوی کو ایک کمرے میں لے جا کردو ڈاکوؤں نے اس کو باری باری زیادتی کا نشانہ بنایا۔ دیگر چھ ساتھی بچوں اور اس کے شوہرکو زد وکوب کرتے رہے اور انہیں کہتے رہے کہ اگر شور کیا تو آپ کو فائر مار دیں گے۔ خاتون سے زیادتی کے بعد جاتے ہوئے ڈاکو گھر سے آدھا تولہ سونا اور نقدی دس ہزار روپے بھی لوٹ کر لے گئے۔ جب اس واقعہ کی اطلاع پولیس کو دی گئی تو پولیس نے موقع پر پہنچ کر معاملہ دبانے کی کوشش کی۔ ڈی پی او خانیوال نے خاتون کو میڈیکل کے لئے ہسپتال منتقل کروا کے اس کے خاندان کو مکمل حفاظت فراہم کرنے کے لئے پولیس کو ہدایات جاری کر دی ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن