پٹرولیم ڈویژن کے 8 منصوبوں کیلئے 1.329 ارب روپے کے فنڈزجاری
اسلام آباد (قاضی بلال ؍خصوصی نمائندہ)وفاقی حکومت نے پٹرولیم ڈویڑن کے 8 منصوبوں کیلئے 1.329 ارب روپے کے فنڈزجاری کردیے ہیں،ان منصوبوں کیلئے جاری مالی سال کل 1.786 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔لاہور، کوئٹہ، پشاور، ملتان اوراسلام آبا میں ہائیڈروکاربن ڈویلپمنٹ انسٹی ٹیوٹ آف پاکستان کے لیبارٹریز کی اپ گریڈیشن کیلئے 10 کروڑ روپے رکھے گئے ہیں۔سرکاری دستاویز کے مطابق اعدادوشمارکے مطابق حکومت نے پانچ جاری منصوبوں کیلئے 1.662 ارب روپے مختص کئے ہیں جن میں سے 10 کروڑروپے پاکستان پٹرولیم کورہائوس کی توسیع و اپ گریڈیشن، نوشان اوربہلول ایریا(بلوچستان) میں کوئلہ کی دریافت وتجزیہ پر65.24 لاکھ روپے، دھابیجی خصوصی اقتصادی زون کو13.5 ملین کیوبک فٹ یومیہ گیس کی فراہمی پر30.3 کروڑ روپے، رشکئی خصوصی اقتصادی زون کو 30 ملین کیوبک فٹ گیس کی فراہمی کیلئے 1.15 ارب روپے رکھے گئے ہیں ۔اعدادوشمارکے مطابق تین نئی سکیموں کیلئے 12کروڑ34 لاکھ روپے کے فنڈز مختص کئے گئے ہیں جن میں نیشنل منرلز ڈیٹاسینٹرکے قیام کیلئے چارکروڑ 8لاکھ روپے اور 50 ٹوپوشیٹس کی جیالوجیکل میپنگ کیلئے دوکروڑ روپے کے فنڈز شامل ہیں۔