• news

افغانستان: طالبان کا سکیورٹی چیک پوسٹ پر حملہ 8اہلکار ہلاک

قندوز(این این آئی ) افغان صوبے قندوز میں سیکیورٹی فورسز پر طالبان کے حملے کے نتیجے میں 8 اہلکار ہلاک ہوگئے۔ جب کہ حملے کے بعد طالبان فورسز کا سامان اور ہتھیار بھی لیکر فرار ہوگئے۔طالبان کے حملے کے بعد علاقے میں سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری کو طلب کرلیا گیا اور آس پاس کے علاقوں میں حملہ آوروں کی تلاش کے لیے چھاپے بھی مارے جارہے ہیں جب کہ حملے کہ ذمہ داری طالبان کی جانب سے قبول کرلی گئی ہے۔افغان خبررساں ادارے کے مطابق صوبے قندوز میں ضلع امام صاحب  میں گزشتہ رات طالبان کے ایک گروپ نے سیکیورٹی چیک پوائنٹ پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں افغان ملیشیا سمیت پولیس کے 8 اہلکار ہلاک ہوگئے جب کہ حملے کے بعد طالبان فورسز کا سامان اور ہتھیار بھی لیکر فرار ہوگئے۔طالبان کے حملے کے بعد علاقے میں سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری کو طلب کرلیا گیا اور آس پاس کے علاقوں میں حملہ آوروں کی تلاش کے لیے چھاپے بھی مارے جارہے ہیں جب کہ حملے کہ ذمہ داری طالبان کی جانب سے قبول کرلی گئی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن