• news

قدامت پسند ایمی کونی کی جج سپریم کورٹ نامزدگی، ٹرمپ کیخلاف عورت مارچ

واشنگٹن (انٹر نیشنل ڈیسک) امریکہ کے کئی شہروں میں صدر ٹرمپ کے خلاف ’عورت مارچ‘ کا انعقاد کیا گیا۔ ان مظاہروں میں خواتین سمیت ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ مظاہرین صدر ٹرمپ کی جانب سے قدامت پسند ایمی کونی بیرٹ کو سپریم کورٹ کی جج نامزد کئے جانے کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔ صدر ٹرمپ نے بیرٹ کو جج روتھ بیڈر گنسبرگ کے انتقال کے بعد سپریم کورٹ کی خالی نشست کے لئے نامزد کر رکھا ہے۔ مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ نئی جج کی نامزدگی امریکی صدارتی انتخابات تک مؤخر کر دی جائے۔

ای پیپر-دی نیشن