• news

 اتحادی معاہدے کی خلاف ورزی ڈرون نہ دینے پر اردگان کی کینیڈا  کے وزیراعظم سے شکایت

انقرہ (این این آئی )ترک صدر رجب طیب ایردوآن نے کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو سے گفتگو میں ترکی کے لیے ڈرون برآمد کرنے کے سلسلے کی معطلی پر ناراضی کا اظہار کیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق کینیڈا نے ترکی کو ڈرون ٹیکنالوجی سے متعلق کچھ معلومات کی فراہمی کا سلسلہ روکنے کا اعلان کیا تھا۔ تاہم رجب طیب ایردوآن نے کہاکہ یہ اقدام اتحادی معاہدے کی روح کے خلاف ہے۔ ترک صدارتی دفتر کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق اس کال کے دوران صدر ایردوآن نے کینیڈا کی جانب سے آرمینیا اور آذربائیجان کے درمیان جاری لڑائی کے تناظر میں ترکی کو عسکری سازوسامان کی فراہمی کی معطلی کو اتحاد کی روح کے منافی قرار دیا۔ واضح رہے کہ دونوں ممالک مغربی دفاعی اتحاد نیٹو کے رکن ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن