• news

2019ء میں ایک کھرب 66 ارب روپے سے زائد کی ٹیکس چوری کا انکشاف 

 اسلام آباد(این این آئی)سال 19-2018 کے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے اکاؤنٹس کی آڈٹ رپورٹ میں آڈیٹر جنرل پاکستان (اے جی پی) نے ٹیکس وصولیوں میں ایک کھرب 66 ارب ساڑھے 5 کروڑ روپے کے تضاد سے پردہ اٹھایا ہے اور اس تضاد کو رپورٹ میں ’’چوری ‘‘کہا گیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق آڈیٹر جنرل نے ایک ایسا سسٹم تشکیل دینے کی تجویز دی ہے جو سیلز ٹیکس ریٹرنز کے ڈیٹا کے ساتھ ساتھ انکم ٹیکس ریٹرنز میں فراہم کردہ ڈیٹا میں موجود تضادات کی نشاندہی کرے اور ڈیوٹی، ٹیکس کی وصولی کے علاوہ داخلی کنٹرول کو مستحکم کرنے کے لیے قانونی دفعات کی درخواست کرے۔ رپورٹ میں ان پٹ ٹیکس کے ناقابل قبول دعوؤں کو روکنے اور اس کے سافٹ ویئر سسٹم کو دیگر محکموں کے ساتھ منسلک کرنے کیلئے سسٹم میں توثیق کی آن لائن نگرانی متعارف کروانے کی تجویز بھی دی گئی تا کہ غیر واضح سرمایہ کاری کی شناخت کی جاسکے۔

ای پیپر-دی نیشن