• news

رواں برس متعدد اہم عالمی شخصیات پاکستان کا دورہ کریں گی

 اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت)رواں برس متعدد اہم عالمی شخصیات پاکستان کا دورہ کریں گی جن میں بوسنیا ہرزیگووینا اور کینیا کے صدور سمیت دیگر ممالک کے اعلیٰ عہدیداران شامل ہیں۔ذرائع کے مطابق بوسنیا ہرزیگووینا کے صدر21 اکتوبر کو پاکستان کا دورہ کریں گے ، رواں ماہ ترک وزیرخارجہ بھی ملک آئیں گے، مذکورہ ممالک کے عہدیداران اہم شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے۔ذرائع کے مطابق ترک وزیر خارجہ اعلیٰ سیاسی و عسکری شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے۔رواں برس کینیا کے صدر بھی دورہ پاکستان کریں گے، اس کے علاوہ رواں سال انڈونیشیا کی وزیر خارجہ بھی پاکستان آئیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن