نئی جنگ بندی بھی برقرار نہ رہ سکی:آذربائیجان آرمینیا کے ایک دوسرے پر الزامات
باکو (نیٹ نیوز) آرمینیا اور آذربائیجان کے درمیان جنگ بندی کی دوسری کوشش کے باوجود متنازعہ علاقے نگورنوکاراباخ میں فریقین نے ایک دوسرے پر اس جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام عائد کردیا۔ لڑائی اور گولہ باری سے سیکڑوں افراد ہلاک ہوگئے جن میں جنگجو اور عام شہری بھی شامل ہیں۔آرمینیائی فوجی عہدیداروں نے الزام لگایا آذربائیجان کی فورسز کی جانب سے رات گئے کاراباخ پر گولہ باری کی گئی۔ دونوں اطراف سے ہلاکتوں اور زخمیوں کی اطلاعات ہیں۔ دوسری جانب آذربائیجان کی وزارت دفاع نے کہا کہ آرمینیائی فوج نے جنگ بندی کے باوجود راتوں رات متنازع علاقے میں مارٹر اور توپ خانے کا استعمال کیا اور صبح کے وقت کئی اطراف سے حملوں کی کوششیں کیں۔