• news

گوجرانوالہ کے عوام نے 11 جماعتی مکس اچار اتحاد مسترد کر دیا: شہباز گل

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہبازگل نے گوجرانوالہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ دو دن پہلے گوجرانوالہ میں پی ڈی ایم کی سرکس ہوئی۔ 'جلسے کا سٹیج سیکرٹری بڑا معصوم بنا ہوا تھا' جس جگہ ہم پریس کانفرنس کررہے ہیں۔ یہاں پر خرم دستگیر خان کا جعلی پیٹرول پمپ تھا۔2008 میں اس پمپ کا این او سی لیاگیا اورہائی وے کی پراپرٹی پر جعلی این او سی حاصل کیا گیا تھا۔ خرم دستگیرخان ابھی بھی سوئی سدرن گیس کے نادہندہ ہیں۔ جبکہ ان کی لیڈر مریم نواز نااہل اور دو کالجزسے فیل ہوئیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں جو پہلے وزیراعظم اور وزیر اعلی بنتے اپنے تعلقات بناتے تھے، نوازشریف کے  اداروںکے ساتھ مسئلے بنے'متعدد چیف جسٹس بھی ان کو پسندنہ آئے۔ بہو ہی بری ہے ساس کیا بہت شریف تھی۔ اس کو خط لکھیں گے کہ آپ کو جھوٹوں کا ایوارڈ دیاجائے۔ علاوہ ازیں  وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل سے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق ایم پی اے چودھری محمد طارق گجر نے ملاقات کی   ڈاکٹر شہباز گل نے اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ گوجرانوالہ  کے باشعور عوام نے 16 اکتو بر کے جلسہ میں 11  جماعتوں کے مکس اچار اتحاد کو مسترد کر دیا ہے۔ لوٹ مار ٹولہ کی سیاست کو  دفن کرنے پر پہلوانوں کے شہر کے عوام مبارکباد کے مستحق ہیں۔ اس موقع پر سابق ارکان پنجاب اسمبلی چودھری ظفر اﷲ چیمہ‘ خالد پرویز ورک اور وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی چودھری  احمد چٹھہ اور دیگر بھی موجود تھے۔

ای پیپر-دی نیشن