• news

65ء کے ہیرو دوارکا آپریشن کے غازی وائس ایڈمرل ریٹائرڈ  اقبال فضل قادر کراچی میں انتقال کر گئے 

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) 65ء کی جنگ کے ہیرو اور دوارکا آپریشن کے غازی وائس ایڈمرل (ریٹائرڈ) اقبال فضل قادر کا کراچی میں انتقال ہو گیا۔  ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ انہوں نے 1951ء میں پاک بحریہ کی آپریشنز برانچ میں کمیشن حاصل کیا۔ ترجمان پاک بحریہ  کے مطابق وائس ایڈمرل (ر) اقبال فضل قادر دوارکا آپریشن کے دوران پی این ایس عالمگیر کی کمانڈ کر رہے تھے۔ ان کی خدمات کے اعتراف میں انہیں ہلال امتیاز (ملٹری) اور ستارہ بسالت سے نوازا گیا۔ چیف آف دی نیول سٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے وائس ایڈمرل اقبال فضل قادر کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ اللہ پاک مرحوم کے درجات بلند کرے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

ای پیپر-دی نیشن