• news

وائس ایڈمرل فیصل رسول لودھی نے کمانڈر کراچی اور وائس ایڈمرل زاہد الیاس نے کمانڈر کو سٹ کی ذمہ داریاں سنبھال لیں

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) پاک بحریہ کی تبدیلی فیلڈ کمانڈز کی تقریب، وائس ایڈ مرل فصل رسول لودھی نے کمانڈر کراچی اور وائس ایڈمرل زاہد الیاس نے کمانڈر کو سٹ کی ذمہ داریا ں سنبھال لیں۔ پیر کے روز ترجمان پاک بحریہ کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ پاک بحریہ کی تبدیلی فیلڈ کمانڈز کی تقریب کا  کراچی میں انعقاد کیاگیا جس میں کمانڈر کراچی اور کمانڈر کوسٹ نے اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق  پہلی تقریب میں وائس ایڈمرل فیصل رسول لودھی نے کمانڈر کراچی کا عہدہ سنبھالا جبکہ دوسری  تقریب میں وائس ایڈمرل زاہد الیاس نے بطور کمانڈر کوسٹ ذمہ داریاں سنبھال لیں، دونوں افسران کمانڈ اینڈ سٹاف تعیناتیوں کا وسیع تجریہ رکھتے ہیں اور دونوں افسران کو ان کی خدمات کے اعتراف میں اعلیٰ ملٹری اعزازات سے بھی نوازا جا چکا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن