• news

ٹوئیٹرنے کشمیر کو چین کا حصہ دکھا دیا مودی سرکار سیخ پا

سرینگر (نیوز ڈیسک) سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر نے بھارتی غیر قانونی قبضہ والے جموں و کشمیر کو چین کا لازمی حصہ دکھا دیا جس پر مودی سرکار کو آگ لگ گئی۔ لداخ محاذ کے بعد اس معاملے پر بھی دونوں ممالک میں کشیدگی بڑھنے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔ ٹائم آف انڈیا میں شائع رپورٹ کے مطابق اس کی نشاندہی بھارتی قومی سلامتی کے حوالے سے تجزیہ کار نیتن گوگھلے نے کی ہے۔ ٹوئٹر کیلئے بھی ایک نیا تنازعہ پیدا ہو گیا ہے۔ 

ای پیپر-دی نیشن