میر علی: فورسز کی کارروائی میں 2 دہشت گرد ہلاک
اسلام آباد ( سٹاٖف رپورٹر) آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں کارروائی میں علیم خان خوشحالی گروپ کے دو دہشت گرد ہلاک کر دیئے۔ مارے گئے دہشت گردوں نے میر علی میں اتوار کو ایک رہائشی ملک رئیس کو قتل کر دیا تھا۔ دونوں مختلف جرائم اور دہشت گردی کی وارداتوں میں مطلوب تھے۔