پنجاب بار کونسل کی جانب سے تین ہزار وکلاء کی بغیر ٹیسٹ رجسٹریشن پر فریقین کو نوٹسز
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) سپریم کورٹ نے پنجاب بار کونسل کی جانب سے تین ہزار وکلا کی بغیر رجسٹریشن کرنے پر فریقین کو نوٹسز جاری کر دیئے۔ وکیل نے موقف اپنایا کہ پنجاب بار کونسل نے ساڑھے تین ہزار وکلاء کو بغیر ٹیسٹ رجسٹر کر لیا۔ رجسٹریشن آئندہ ماہ ہونے والے انتخابات پر اثرانداز ہونے کی کوشش ہے، اس سلسلے میں2018 میں دیئے گئے۔ سپریم کورٹ کے حکم کو بھی مکمل نظرانداز کر دیا گیا۔