• news

حکومتی اقدامات سے اپوزیشن میں پھوٹ نہیں پڑیگی، کائرہ، کیپٹن (ر) صفدر کی گرفتاری کی مذمت 

 لاہور(نامہ نگار) پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ کیپٹن (ر) صفدر کو جس طرح کراچی میں گرفتار کیا گیا، یہ انتہائی تشویشناک اور قابل مذمت اقدام تھا۔ اپنے ایک بیان میں قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ حکومت ایسے اقدامات سے اپوزیشن میں پھوٹ ڈالنے میں کامیاب نہیں ہو سکتی۔ زمینی حقائق کا سب کو علم ہے۔ ریاست کو جبر اور آمریت سے چلانا ممکن نہیں۔ حکومت جان لے، جتنا زیادہ جبر ہوگا، پی ڈی ایم کا اتحاد اتنا ہی زیادہ طاقتور ہوتا چلا جائے گا۔

ای پیپر-دی نیشن