• news

جماعت اسلامی نے مہنگائی‘ بیروزگاری کیخلاف عوامی جلسوں کا شیڈول جاری کر دیا 

لاہور(خصوصی نامہ نگار)جماعت اسلامی نے مہنگائی ، بے روزگاری کے خلاف تحریک اور انسداد سود مہم کے سلسلہ میں امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق کے عوامی جلسوں کے پروگرام کا شیڈول جاری کردیا ہے۔ سیکرٹری اطلاعات جماعت اسلامی قیصر شریف نے کہاہے کہ سینیٹر سراج الحق 23 اکتوبر کو منڈی بہاء الدین میں یوتھ کنونشن سے ،25اکتوبر اتوار کو لاہور میں سیرت کانفرنس، یکم نومبر کو باجوڑ میں، 8نومبر اتوار کو بونیر میں ،15نومبر کو دیر بالا میں 22 نومبر اتوار کو سوات میں اور 29 نومبر اتوار کو دیر پائین میں عوامی اجتماعات اور جلسوں سے خطاب کریں گے۔ ان جلسوں کے انعقاد اور انتظامات کے سلسلہ میں ضلعی جماعتوں اور مقامی ذمہ داران کو مرکز جماعت سے ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن