• news

نواز شریف‘ وزیراعظم آزاد کشمیر و دیگر کیخلاف بغاوت کا مقدمہ درج کرنے کا اقدام ہائیکورٹ میں چیلنج 

لاہور (اپنے نامہ نگار سے) سابق وزیر اعظم نواز شریف اور وزیراعظم آزاد کشمیر سمیت مسلم لیگ نون کے دیگر رہنماؤں کیخلاف بغاوت کا مقدمہ درج کرنے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا ہے۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شہباز رضوی نے درخواست پر ابتدائی سماعت کی اور درخواست گزار کو ایف آئی آر کی مصدقہ نقول داخل کرنے کی ہدایت کی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن