• news

 ٹائم سکوائر حملہ کیس کے ملزم کی امریکہ حوالگی کے حکم کیخلاف اپیل 3 رکنی بنچ میں لگانے کی ہدایت 

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) سپریم کورٹ نے ٹائم سکوائر حملہ کے ملزم ہارون رشید کی امریکہ حوالگی کے حکم کے خلاف اپیل کی سماعت تین رکنی بینچ کے سامنے مقرر کرنے کی ہدایت کی ہے۔ جسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کی۔ جسٹس مشیر عالم کا کہنا تھا کہ اس کیس کو پہلے تین ممبر بینچ سنتا رہا ہے۔ آج ہمارا بینچ دو ممبران پر مشتمل ہے۔ بہتر ہوگا کہ اس کیس کو دوبارہ تین ممبر بینچ کے سامنے ہی مقرر کیا جائے۔

ای پیپر-دی نیشن