ضمانت کے مقدمہ میں عدم پیش رفت پر نیب کا تفتیشی افسر طلب‘ سپریم کورٹ کا اظہار تعجب
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) سپریم کورٹ نے نیب کے مقدمہ میں نامزد ملزم ندیم بندیشہ کی ضمانت کے مقدمہ کی سماعت کے دوران کیس میں عدم پیش رفت پر اظہار تعجب کرتے ہوئے نیب کے تفتیشی افسر کو طلب کر لیا ہے۔ جسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔