سیاسی جماعتوں کے اکائونٹس سے متعلق اعتراضات جمع، سماعت 4 نومبرکو ہوگی
اسلام آباد (خصوصی نمائندہ) الیکشن کمیشن میں تحریک انصاف کی درخواست پر سیاسی جماعتوں کے مالی گوشواروں کی چھان بین سے متعلق کیس میں تحریک انصاف کے وکیل نے سیاسی جماعتوں کے اکائونٹس سے متعلق اعتراضات جمع کرادیئے۔ وکیل پی ٹی آئی نے کہاکہ آئندہ سماعت پر سیاسی جماعتوں کی اکائونٹس سے متعلق اعتراضات پر دلائل دیں گے۔ الیکشن کمیشن نے کیس کی سماعت 4 نومبر تک ملتوی کر دی۔ تحریک انصاف نے اتحادی اور اپوزیشن جماعتوں سمیت 18 جماعتوں کی اکائونٹس کی چھان بین کے لیے درخواست دائر کر رکھی ہے۔