• news

ہائیکورٹ بار کا ڈی پی او نارووال کے تبادلے کا مطالبہ

لاہور (اپنے نامہ نگار سے) لاہور ہائیکورٹ بار نے ڈی پی او نارووال کے تبادلے کا مطالبہ کر دیا۔ مراسلہ صدر لاہور ہائیکورٹ بار طاہر نصر اللہ وڑائچ کی طرف سے ارسال کیا گیا جس میں کہا گیا ہے کہ ڈی پی او نارووال ذوالفقار احمد کے حکم  پر وکلاء کیخلاف جھوٹے مقدمات درج کئے جا رہے ہیں۔ مقدمات واپس نہ لئے گئے تو لاہور ہائیکورٹ بار صوبے بھر میں ہڑتال کی کال دیگی۔

ای پیپر-دی نیشن