شاہ سلمان نے خالد بن عبداللہ کو سعودی عرب کا نیا چیف جسٹس مقرر کر دیا
اسلام آباد (سپیشل رپورٹ) سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے سعودی عرب کا نیا چیف جسٹس بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ فیصلہ سعودی سینئر سکالرز کی کونسل میں تبدیلیوں کے بعد کیا گیا ہے۔ نئے فیصلے کے تحت، اس کونسل کے ارکان کی تعداد 150 کر دی گئی ہے۔ شاہ سلیمان بن عبدالعزیز نے خالد بن عبداللہ بن محمد علائوالدین کو سعودی عرب کا نیا چیف جسٹس مقرر کر دیا ہے۔ ایک خاتون رکن ڈاکٹر حنان بنت عبداللہ بن عبدالاحمدی کو شوریٰ کی کونسل کا نائب صدر مقرر کر دیا گیا ہے۔