• news

کرونا خاتمہ کیلئے پاکستان نے بہترین حکمت عملی اپنائی، تعاون کرتے رہیں گے: نائب صدر عالمی بنک 

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) عالمی بنک اور آئی ایم ایف کی سالانہ میٹنگ کی تیاریوں کیلئے اجلاس ہوا۔ وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور خسرو بختیار نے ورچوئل شرکت کی۔ اعلامیہ کے مطابق نائب صدر عالمی بنک  ہارٹ ونگ کشمیر نے خصوصی شرکت کی۔ نائب صدر عالمی بنک نے کہا کہ پاکستان انسداد کرونا پربہترین حکمت عملی اپنائی انسداد کرونا کیلئے پاکستان سے  تعاون جاری رکھیں گے۔ مشکل وقت میں پاکستان کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔ خسرو  بختیار نے کہا کہ پسماندہ ملکوں میں انسداد کرونا کیلئے عالمی بنک نے  12 ارب ڈالر مختص کئے۔ پاکستان معاشی اصلاحات پر سختی سے عمل پیرا ہے۔ عالمی بنک کی مدد سے ایک ارب افراد کرونا سے بچ سکیں گے۔ 

ای پیپر-دی نیشن