• news

وزیر اعظم‘آرمی چیف کی دلچسپی سے قومی کھیل ہاکی دوبارہ ابھرے گا: خالد سجاد کھوکھر صدر پی ایچ ایف کا دورہ اوکاڑہ ‘کھیل کے فروغ کیلئے مختلف اضلاع کے صدور میں ہاکیاں تقسیم 

لاہور+اوکاڑہ(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس+ نامہ نگار) پاکستان کے قومی کھیل ہاکی کے فروغ کے سلسلہ میں پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر برگیڈئر ریٹائرڈ محمد خالد سجاد کھوکھر نے ملک کے مختلف ڈویژن اور صوبوں کے دورہ کا آغاز کر دیا۔ انہوں نے اوکاڑہ پہنچنے پر ساہیوال، پاکپتن اور اوکاڑہ کی ضلعی ہاکی ایسوسی ایشنز کے صدور سے پاکستان کے قومی کھیل ہاکی کے فروغ اور نوجوان کھلاڑیوں کومتحرک کرنے کیلئے ہاکیاں تقسیم کیں۔پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر بریگیڈیئر (ر) محمدخالد سجاد کھوکھر نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان اور چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کی خصوصی دلچسپی اور تعاون سے پاکستان کا قومی کھیل ہاکی منظرعام پردوبارہ ابھریگا۔ ہاکی کے بہترین فروغ کیلئے نوجوان نسل کو کھیلوں کے میدانوں میں آنا ہو گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہاکی کے فروغ کیلئے جار ی دورہ کے دوران اوکاڑہ پہنچ کر سینئر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے بتایا کہ جنرل قمر جاوید باجوہ کیساتھ قومی کھیل کی پرموشن کے سلسلہ میں ملاقات میں پاکستان ہاکی فیڈریشن کیلئے پانچ کروڑ روپے دیئے۔ آخر میں صدر میں ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن اوکاڑہ، ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن پاکپتن، ڈسٹرکٹ ہاکی ایشن ساہیوال کے صدورز کو ہاکیاں تقسیم کیں۔اور پانچ مختلف ہاکی گراؤنڈز میں آسٹروٹرف لگانے کا یقین دلایا۔ وزیر اعظم عمران خان نے بھی قومی کھیل ہاکی کی ترقی کیلئے پاکستان ہاکی فیڈریشن اور منسٹری آف سپورٹس سے میٹنگ کی اسکے علاوہ چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ کو ہدایت کی کہ ہاکی کے فروغ کیلئے اکیڈمی بنائیں۔ پنجاب ہاکی فیڈریشن کے ایسوسی ایٹ سیکرٹری رائے عثمان کھرل نے صدر پاپی ایچ ایف کا استقبال کیا۔  جنرل سیکرٹری ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن اوکاڑہ اسلم شاہ نے کہا کہ صدر پی ایچ ایف لاہور، ساہیوال ‘ساؤتھ پنجاب میں بہاولپور اور مختلف ڈویژن کے علاوہ سندھ میں سکھر، حیدرآباد اور کراچی میں جاکر ہاکی ایسوسی ایشز سے میٹنگز کریں گے اور ہاکی کے فروغ کیلئے کھلاڑیوں کیلئے ہاکیاں تقسیم کریں گے۔

ای پیپر-دی نیشن