پاک زمبابوے کرکٹ سیریز کے دوران گیند پر تھوک لگانے کی پابندی
لاہور (سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس ) پاکستان اور زمبابوے کے مابین کرکٹ سیریز کیلئے آئی سی سی نے عبوری پلیئنگ کنڈیشنزجاری کردی ہیں ۔کسی بھی کھلاڑی کو تھوک سے گیند کو چمکانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ اگر کوئی کھلاڑی تھوک سے گیند کو چمکاتا ہے تو ابتدائی طو رپر امپائر تھوڑی نرمی کا مظاہرہ کرے گا تاہم اگلی خلاف ورزی پر مذکور ٹیم کو انتباہ جاری کردیا جائیگا۔ ایک ٹیم کو دومرتبہ وارننگ جاری کی جاسکتی ہے، جس کے بعد گیند کو تھوک سے چمکانے پر بیٹنگ سائیڈ کو پنالٹی کے طور پر 5 اضافی رنز دے دئیے جائیں گے۔