قائداعظم ٹرافی سیکنڈ الیون ٹورنامنٹ:سپنر ابرار احمد کی میچ میں 13وکٹیں ‘سندھ ٹیم کامیاب
لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) قائداعظم ٹرافی سیکنڈ الیون ٹورنامنٹ کا پہلا راؤنڈ مکمل ہوگیا۔ سندھ نے سنٹرل پنجاب کو تین وکٹوں سے ہرادیا۔ میچ کے آخری روز سندھ نے 102 رنز کا ہدف 7 وکٹوں پر حاصل کیا۔ سندھ کے سپنر ابرار احمد نے میچ میں 13 وکٹیں حاصل کیں۔خیبرپی کے اور بلوچستان کے درمیان کھیلا گیا میچ ڈرا ہوگیا۔کے پی نے دوسری اننگز 7 وکٹوں پر 212 رنز پر ڈکلیئر کردی۔ بلوچستان ٹیم 280 رنز کے تعاقب میں 3 وکٹوں پر 77 رنز ہی بناسکی۔ سدرن پنجاب اور ناردرن کے درمیان میچ بھی ڈرا ہو گیا۔
کے خلاف کاشف اقبال اور نہال منصور کی ذمہ دارانہ بیٹنگ نے ناردرن کو شکست سے بچالیا۔ 35 رنز کی سبقت سے دوسری اننگز کا آغاز کرنے والی سدرن پنجاب کی ٹیم نے 5 وکٹوں پر 250 رنز پر اننگز ڈکلیئر کی تو ناردرن کو جیت کیلئے 286 رنز کا ہدف ملا۔ ناردرن کی آدھی ٹیم 61 رنز پر پویلین واپس لوٹی تھی کہ کاشف اقبال اور نہال منصور نے چھٹی وکٹ کیلئے 82 رنز کی شراکت قائم کرکے ٹیم کو مشکلات کے بھنور سے نکال کرمیچ کو ڈرا کرنے میں اہم کردارادا کیا۔ میچ کے اختتام پر ناردرن نے 6 وکٹوں پر 145 رنز بنالیے تھے۔ سدرن پنجاب کے علی عثمان اور ناردرن کے رضا حسن نے میچ میں دس، دس وکٹیں حاصل کیں۔