اماراتی وفد کا اسرائیل کا پہلا سرکاری دورہ، 4 معاہدوں پر دستخط
تل ابیب (شِنہوا) متحدہ عرب امارات کا پہلا سرکاری وفد اسرائیل پہنچ گیا۔ جہاں چار باہمی معاہدوں پر دستخط کئے گئے۔ اسے اسرائیلی وزیراعظم کے دفتر سے یوٹیوب پر براہ راست نشر کیا گیا۔ یو اے ای کے وزیر مملکت برائے مالی امور عبید حمید الطایر اور وزیر معیشت عبداللہ بن طوق المری کی زیر قیادت وفد کا تل ابیب سے باہر بن گوریان بین الاقوامی ہوائی اڈے پرہونے والی ایک سرکاری تقریب میں وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے استقبال کیا۔ نیتن یاہو نے کلمات میں کہا کہ یہودی اور عرب مشترکہ جد امجد ابراہام کی اولاد ہیں۔ ہمیں اس دن کویاد رکھنا چاہئے یہ امن کا ایک شاندار دن ہے۔ جن چار معاہدوں پر دستخط کئے گئے ہیں۔ سرمایہ کاری کا فروغ اور تحفظ ویزا چھوٹ کا مسافراور مال بردار باقاعدہ پروازیں شروع کرنے کے لئے نقل و حمل اور ہوا بازی کا معاہدہ اور سائنس اور جدت کے شعبوں میں تعاون کی ایک یاداشت شامل ہے۔اماراتی کابینہ نے اسرائیل کیساتھ سفارتی اور امن معاہدے کی توثیق کر دی