• news

ایپکا ،سرکاری ملازمین کی تنظیموں اور حکومت کے مذاکرات کامیاب

 اسلام آباد(چوہدری شاہد اجمل)ملک بھر کے کلرکوں کی تنظیم ایپکا اور سرکاری ملازمین نے کہا ہے کہ امید ہے کہ وفاقی حکومت مذاکرات طے شدہ وعدوں پر عملدرآمد کر تے ہوئے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کر ے گی ،حکومت ایک ہفتے کے اندر اندر ملازمین کی تنخواہوں میں 40سے50فیصد اضافے کا اعلان کر ے اگر وعدوں پر عمل درآمد نہ کیا گیا تو ہم دوبارہ احتجاج پر مجبور ہو جائیں گے۔ان خیالات کا اظہار ایپکاپاکستان کے صدر حاجی محمد ارشاد،سیکرٹری جنرل سید صدیق حسین شاہ،عمران مغل، صداقت عباسی اورضیاء یوسفزئی نے ’’ایوان وقت ‘‘گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ایپکا کے صدر حاجی محمد ارشاد نے کہا کہ ہم نے 16اکتوبر کو اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہائوس کے سامنے اپنے مسائل کے لیے احتجاج کیا جس پر وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر وزیر دفاع پرویز خٹک کی سربراہی مذاکراتی کمیٹی تشکیل دی گئی جس میں معاونت کے لیے وزیر پارلیمانی امورعلی محمد خاں، وزیر اعظم کے معاون خصوصی ارباب شہزاد اوروفاقی سیکرٹری فنانس ودیگر نے ہمارے ساتھ مذاکرات کیے جس میں ہمارے مطالبات کو تسلیم کیا گیا۔
 اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) ملک بھر کے کلرکوں کی تنظیم ایپکا اور سرکاری ملازمین کی دیگرتنظیموں کے نمائندوں اور حکومت کے مابین مطالبات کی منظوری کے مزکرات کامیاب ہوگئے ہیں یہ مزاکرات سوموار کو حتمی نتیجے پر پہنچے جس میں حکومت نے ملازمین کے تمام مطالبات تسلیم کر لیے ہیں اور عمل درآمد کا وعدہ کیا ہے ایپکا اور سرکاری ملازمین کی تنظیموں کی لیڈرشپ نے واضح کردیا ہے کہ حکومت نے وعدے پر عمل نہ کیا تو مستقبل میں پھر پر امن احتجاج کا حق اختیار کیا جائے گا سرکاری ملازمین نے اپنے مطالبات کے لیے14 اکتوبر کو اسلام آباد میں دھرنا دیا تھا اور اس دھرنے میں ملک بھر سے سرکاری ملازمین اپنی لیڈر شپ کی اپیل پر اسلام آباد پہنچے تھے احتجاج اور دھرنے کے بعد حکومت نے مزاکراتی ٹیم بنائی جس نے باقاعدہ مزاکرات کیے اور سوموار کو یہ مزاکرات حتمی نتیجیط پر پہنچے اور حکومت کی مزاکراتی ٹیم نے خود تمام مطالبات تسلیم کرنے کا وعدہ کرلیا حکومت کی جانب سے وزیر دفاع پرویز خٹک کی معاونت کے لیے وزیر پارلیمانی امورعلی محمد خاں، وزیر اعظم کے معاون خصوصی ارباب شہزاد  اوروفاقی سیکرٹری فنانس اور انکی ٹیم مزاکرات میں شریک ہوئے اور ایپکا کی جانب سے مذاکرات میں ایپکا کے صدر حاجی محمد ارشاد سید صدیق حسین شاہ،عمران مغل، صداقت عباسیراجہ بلال، ضیا خان یوسف زئی، سید فرخ سیر، رمضان مغل،عبدالحسیب قریشی،اسد زبیر شریک ہوئے مزاکرات  کا دور اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے کمیٹی روم میں ہوا جس میں ایپکا کی قیادت نے سرکاری ملازمین کے مسائل کا تفصیل کے ساتھ ذکر کیا اور حکومت کے وفد نے مکمل یقین دھانی کرائی کہ سرکاری ملازمین کی تنخواہ میں اضافہ ہوگا،وفاقی کلرکوں کی اپ گریڈیشن صوبوں کے برابر کیا جائے گا،ہاس رینٹ /گروپ انشورنس /یوٹیلٹی الانس اور دیگر پر صوبا  حکومتوں کو ہدایات جاری کی جائیں گی اورعلامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے ملازمین کی بحالی بھی ہوگی حکومت کی جانب سے مکمل یقین دھانی اور ہر ممکن حد تک وعدہ پورا کرنے کی یقین دھانی پر ایپکا کے صدر حاجی محمد ارشاد چوہدری اور سرکاری ملازمین کے وفد کے ارکان نے وزیراعظم عمران خان اور ان کی ٹیم کا شکریہ ادا کیا اور یہ بھی واضح کردیا کہ عملی اقدامات نہ ہونے پر دوبارہ احتجاج کرنے پر مجبور ہوجائیں گے

ای پیپر-دی نیشن