متعددوارداتیں، شہری قیمتی اشیا سے محروم ،مستی گیٹ میں6لاکھ کا ڈاکہ
لاہور (نمائندہ خصوصی) لاہور کے مختلف علاقوں میںڈاکوئوں اور چوروں نے وارداتوں کے دوران متعدد شہریوں سے لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات،موبائل فون، گاڑیاں، موٹر سائیکلیں اور دیگر سامان لوٹ لیا ہے۔تفصیلات کے مطابق گھروں میں ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ڈاکوؤں نے شہریوں سے مستی گیٹ کے علاقے سے 6 لاکھ 26 ہزار، جنوبی چھاؤنی کے علاقے سے 5 لاکھ روپے، مصری شاہ کے علاقے سے 3 لاکھ 55 ہزار، جوہرٹائون کے علاقے سے 2 لاکھ 89 ہزار، باغبانپورہ کے علاقے سے ایک لاکھ 90 ہزار روپے مالیت، قلعہ گجر سنگھ سے ڈیڑھ لاکھ، نشترکالونی کے علاقے سے ایک لاکھ 20 ہزار روپے مالیتکی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا۔ راہزنی کی وارداتوں میں شفیق آباد سے90ہزار، نو لکھا سے 90 ہزار، گڑھی شاہو سے 55ہزار روپے اور موبائل فونز چھین لیے اور فرار ہو گئے ہیں۔چوروں نے ما نگامنڈ ی، جوہرٹائون اور ہربنس پورہ کے علاقوں سے 3 گاڑیاں جبکہ بھا ٹی گیٹ، مزنگ، سمن آباد، نواب ٹاؤن اور سبزہ زار کے علاقوں سے 5 موٹر سائیکلیں چوری کرلی ہیں۔