• news

کرونا، گندم اور ٹیکس ناکامی نے سندھ حکومت نااہلی پر مہر ثبت کر دی: فیاض چوہان

راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے بلاول زرداری کی جانب سے وزیر اعلٰی پنجاب سردار عثمان بزدار پر تنقید کے جواب میں کہا ہے کہ گندم خریداری، ٹیکس کولیکشن اور کوویڈ-19 کے خلاف جنگ میں ناکامیوں نے سندھ حکومت کی نااہلی پر مہر ثبت کر دی ہے۔ رہی سہی کسر مزار قائد پر کیپٹن صفدر کی ہلڑ بازی کے خلاف درج ایف آئی آر میں مراد علی شاہ کے ناکامی کے اعتراف نے پوری کر دی۔ وزیراعلٰی سندھ مراد علی شاہ نے تسلیم کر لیا کہ انکا سندھ انتظامیہ اور آئی جی سندھ پر کوئی کنٹرول نہیں۔ دوسری جانب گزشتہ سوا دو سال میں وزیراعلٰی پنجاب سردار عثمان بزدار نے کوویڈ-19 کے خلاف جنگ میں کامیابی، ٹڈی دل کے خاتمے اور گندم کی ریکارڈ پروکیورمنٹ جیسے کارہائے نمایاں سرانجام دیئے ہیں۔ سالانہ ٹیکس کولیکشن کے اہداف کا حصول اور 50 لاکھ خاندانوں میں صحت انصاف کارڈز کی تقسیم بھی سردار عثمان بزدار کی پرفارمنس کی مثالیں ہیں۔ فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ بیشتر آزاد سروے اور عدالتوں کے ریمارکس کے مطابق بھی وزیراعلٰی پنجاب چاروں صوبوں میں نمایاں رہے ہیں۔ مراد علی شاہ اور سندھ حکومت کا سب سے بڑا اور واضح کارنامہ ملک میں دانستہ آٹا بحران لانا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن