• news

ٹک ٹاک سے پابندی اٹھانے پر پاکستان کا شکریہ: چین 

بیجنگ (نیٹ نیوز) ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک سے پابندی اٹھانے کے اقدام پر چین نے پاکستان کا شکریہ ادا کیا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ہمیں خوشی ہے کہ دوستانہ مشاورت کے بعد یہ معاملہ حل کیا گیا۔ چینی وزارت خارجہ کے ترجمان زاؤ لی جیان کا میڈیا کو پریس بریفنگ میں کہنا تھا کہ ہم پاکستان کی جانب سے اس اقدام کو سراہتے ہیں۔ چینی حکومت کی جانب سے اپنے ملک کی کمپنیوں کو سختی سے ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ وہاں کے مقامی اور بین الاقوامی قوانین، رسم ورواج اور مذہبی عقائد کا احترام کریں۔ پی ٹی اے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ اس ایپ کی انتظامیہ نے یقین دہانی کرائی ہے کہ پاکستان میں اس ایپ کے اپنی ویڈیوز کے ذریعے فحاشی پھیلانے کی بار بار کوشش کرنے والے اور غیر اخلاقی حرکات کے مرتکب صارفین کے اکاؤنٹ بند کر دیے جائیں گے اور اس ایپ کے ذریعے شیئر کیے جانے والے آن لائن مواد کو ملکی قوانین کے مطابق اعتدال پسندانہ بنایا جائے گا۔

ای پیپر-دی نیشن