• news

شاہ محمودکی سپیکر قومی اسمبلی، چیئرمین سینٹ  سے ملاقات‘ پارلیمانی امور پر مشاورت

 اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے گزشتہ روز پارلیمنٹ ہاؤس میں چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی اور سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے ملاقات کی۔ دفتر خارجہ کے مطابق اس ملاقات میں وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز، سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے امور خارجہ سینیٹر مشاہد حسین سید، سیکرٹری خارجہ سہیل محمود اور وزارت خارجہ کے سینئر افسران نے بھی شرکت کی۔ دوران ملاقات مختلف پارلیمانی امور اور انٹر پارلیمانی یونین (آئی پی یو) کے انتخابات کی حکمت عملی کے حوالے سے تفصیلی مشاورت کی گئی۔ سویڈن کیلئے نامزد پاکستانی سفیر ظہور احمد نے گزشتہ روز  وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی۔ وزیر خارجہ نے بطور سفیر سویڈن نامزدگی پر ظہور احمد کو مبارکباد دی۔ وزارت خارجہ میں تعیناتی کے دوران ظہور احمد کی خدمات کو سراہتے  ہوئے کہا کہ ہمیں خوشی ہے ہم نے سویڈن کیلئے آپ جیسے منجھے ہوئے سفارت کار کا انتخاب کیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن