• news

’’اوہ! میرے خدا زلزلہ آیا ہے‘‘ آئس لینڈ کی وزیراعظم کے انٹرویو کے دوران جھٹکے‘ گفتگو جاری رکھی

ریکیاوک (نیوز ڈیسک) آئس لینڈ کی وزیراعظم کیٹرین جیکب دوتریس کے ایک آن لائن انٹرویو کے دوران اچانک زلزلے کے جھٹکوں سے در و دیوار ہلنے لگے۔ تاہم وزیراعظم نے جذبات پر قابو رکھا اور انٹرویو مکمل کروالیا۔ آئس لینڈ کی وزیراعظم کی ایک ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر جنگل میں آگ کی طرح پھیل گئی۔ زلزلے کے جھٹکے محسوس ہونے پر وزیراعظم نے کہا کہ ’اوہ میرے خدا ! زلزلہ آیا ہے۔۔ ’’کوئی بات نہیں یہ آئس لینڈ ہے‘‘ اور ایسا ہوتا رہتا ہے۔ اس کے بعد وزیراعظم نے اپنی گفتگو جاری رکھی اور سوالات کے جوابات دیئے۔

ای پیپر-دی نیشن