سٹیزن پورٹل نے عام شہری کو بااختیار بنایا صارفین 30 لاکھ ہو گئے: عمران خان کا ٹویٹ
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعظم عمران خان نے ٹویٹ میں کہا ہے کہ پاکستان سٹیزن پورٹل کے صارفین کی تعداد 30 لاکھ تک پہنچ گئی۔ پورٹل پر بھجوائی گئی 26 لاکھ میں سے 24 لاکھ شکایات حل ہو چکی ہیں۔ پانچ لاکھ 91 ہزار صارفین نے سٹیزن پورٹل پر اظہار اطمینان کیا۔ پاکستان سٹیزن پورٹل نے حقیقت میں عام شہری کو بااختیار بنایا۔ عوام شکایات کے مؤثر حل کیلئے سٹیزن پورٹل استعمال کریں۔