• news

پی ٹی آئی کے ارکان قومی و سندھ اسمبلی کی  اسد عمر سے ملاقات

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی اور خصوصی اقدامات اسد عمر سے تحریک انصاف کے ممبران قومی اسمبلی اور ممبران صوبائی اسمبلی سندھ سے اسلام آباد میں ملاقات کی۔ ملاقات میں سندھ کے تنظیمی اور ترقیاتی منصوبوں پر جاری کاموں کی رفتار پر بات چیت کی گئی۔  انہوں نے کہا کہ کراچی ملک کا معاشی حب ہے، وفاقی حکومت کو شہر قائد میں پانی، مواصلات، سالڈ ویسٹ مینجمنٹ، ٹرانسپورٹ جیسے دیگر عوامی مسائل کا مکمل ادراک ہے اور کراچی ٹرانسفارمیشن پیکچ کے تحت ان پر کام کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن