پنجاب کے مستحق شہریوں کو مفت قانونی امداد کیلئے طریقہ کار وضع
لاہور (وقائع نگار خصوصی) پنجاب کے مستحق شہریوں کو مفت قانونی امداد کی فراہمی کیلئے قانونی طریقہ کار وضع کرلیا گیا۔ مستحق شہری سادہ درخواست کے ذریعے دادرسی کیلئے رجوع کرسکیں گے۔ پنجاب لیگل ایڈ ایجنسی اکیڈمی کا کہنا ہے کہ اگلے برس اپریل میں مستحق شہریوں کو باضابطہ مفت مدد کی فراہمی کاآغاز کرد ے گا۔ فری لیگل ایڈ ایجنسی فیملی مقدمات میں مستحق خواتین کو اور فوجداری مقدمات میں مستحق ملزموں کو وکلاء کی مفت خدمات فراہم کی جائیں گے۔ جبکہ فیملی، سیشن عدالتوں کے علاوہ اعلی عدلیہ میں مستحق افراد کی مدد کیلئے وکلاء کی سلیکشن اور انہیں فیسوں کی ادائیگی کا طریقہ کار اور ضابطہ اخلاق بھی وضع کرلیا گیا۔ ڈی جی نے بتایا کہ خواتین وکلاء کی حوصلہ افزائی کیلئے اضافی کوٹہ مختص کردیا گیا ہے۔ مستحق افراد کے مقدمات کا فیصلہ ہونے کی صورت میں وکلاء کو فیس ادا کی جائے گی۔