• news

3 ڈاکے: سبزہ زار 8 ‘ نواب ٹاؤن میں 6 لاکھ کا مال و زر چوری

لاہور (نمائندہ خصوصی) شہرکے مختلف علاقوں میں ڈاکوئوں اور چوروں نے وارداتوں کے دوران متعدد شہریوں سے لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون، گاڑیاں، موٹر سائیکلیں اور دیگر سامان لوٹ لیا۔ ڈاکوؤں نے ماڈل ٹائون میں سعادت اور فیملی سے 6لاکھ45 ہزارروپے مالیت، غالب مارکیٹ میں شریف کی فیملی سے 4لا کھ روپے ما لیت، شادباغ میں لطیف اور فیملی سے3لاکھ 70ہزارروپے مالیت، کی نقدی، طلائی زیورات،موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا۔گجر پورہ میں راشد سے ایک لاکھ 26 ہزار روپے، نواں کوٹ میں امجد سے ایک لاکھ روپے، باغبانپو رہ میں خالد بشیر سے 70ہزار روپے اور موبائل فون، مناواں میں شکیل کے سٹور سے 50ہزار روپے نقدی اور موبائل فون کارڈ، شاہدرہ میں اقبال سے 50 ہزار روپے اور موبائل فون، گلبرگ قذافی سٹیڈیم کے قریب جی سی یو نیو رسٹی کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر عا طف شہبا ز سے ہزاروں روپے نقدی اور موبائل فو ن لوٹ لیا گیا۔ چوروں نے سبزہ زار میں نعیم کے گھر سے 8لاکھ روپے مالیت ،نواب ٹائون میں جاوید کے گھر سے 6لاکھ روپے مالیت  کی نقدی، طلائی زیورات اور دیگر سامان چوری کر لیا۔ جبکہ ریس کورس میں سے ذیشان، مانگا منڈی میں سے مبشر کی کاریں، داتا دربار سے اعظم، اسلام پو رہ میں رزاق، قلعہ گجر سنگھ میں شفیق، پرانی انارکلی میں عمران، سول لائن میں غلام غوث، گلشن راوی میں حسن، ملت پارک میں ایاز، ڈیفنس سی میں ساجد، ہربنس پو رہ میں فیاض، کوٹ لکھپت میں نذیر کی موٹرسائیکلیں چوری کر لی گئی ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن