کرونا وبا نے حکومت کی کامیابیوں کے بڑے حصے کو نگل لیا: مشیر خزانہ
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے کہا ہے کہ کرونا وبا نے حکومت کی کامیابیوں کے بڑے حصے کونگل لیا۔ وبا کے پہلے مرحلہ میں قریباً تمام ممالک کی جی ڈی پی کو نقصان پہنچا ہے۔ مشیر خزانہ نے یہ بات آئی ایم ایف کے مشرق وسطیٰ، شمالی افریقہ، افغانستان، پاکستان ریجن کے وزراء کے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ ایم ڈی آئی ایم ایف بھی موجود تھیں۔ اجلاس میں کرونا وبا کے اثرات، پالیسی گائیڈ لائن اور دوسرے امور پر بات چیت کی گئی۔ شرکاء نے اجلاس کے انعقاد پر ایم ڈی کا شکریہ ادا کیا۔