• news

حافظ آباد: ایم پی اے  کیخلاف پریس کانفرنس  کرنے والے رہنما پر پی ٹی آئی  کے کارکنوں کا تشدد

حافظ آباد (نمائندہ نوائے وقت)حافظ آباد کے علاقہ ونیکے تارڑ میں پی ٹی آئی کے مقامی ایم پی اے کے خلاف پریس کانفرنس کرنے پر کارکنوں نے تحریک انصاف کے ضلعی رہنما قاسم تارڑ کو تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے کپٹرے پھاڑ دئیے اور گاڑی کے شیشے توڑ دئیے۔ پی ٹی آئی کے ضلعی رہنما قاسم تارڑ اپنے بھتیجے کے ہمراہ گاڑی میں سوار ہو کرجارہے تھے کہ ونیکے تارڑ اڈہ کے قریب پی ٹی آئی کے مسلح کارکنوں نے ڈنڈے سوٹوں سے ان پر حملہ کردیا۔ اس دوران ملزمان نے قاسم تارڑ کے کپڑے پھاڑ دئیے اور انہیں تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے گاڑی کے شیشے بھی توڑ دئیے۔ پولیس ونیکے تارڑ نے  20ملزمان اکرام، مزمل، مدثر، عامر چیمہ سکنہ بیری والہ، محفوظ، باوا قمر، عمران ، احسن، وغیرہ  کے خلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن