شاہدرہ: بیوی اور دوست نے دبئی پلٹ کو قتل کر کے 80 لاکھ لوٹ لئے
لاہور‘ فیروز والا (نمائندہ خصوصی+ نامہ نگار) شاہدرہ کے علاقے میں دبئی پلٹ نوجوان کو اس کی بیوی اور دوست نے مل کر قتل کر دیا اور 80لاکھ روپے رقم لے کر فرار ہو گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق فیصل آباد کا رہائشی محمد ناصر اپنے دوست شکیل احمد کے ہمراہ دبئی سے پاکستان آیا اور اپنی بیوی کے ہمراہ کوٹ شہاب الدین شاہدرہ میں اپنے دوست شکیل احمد کے گھر ٹھہرا ہوا تھا۔ محمد ناصر کی بیوی غزالہ نے گزشتہ روز شکیل احمدکے ساتھ ملی بھگت کی۔ انہوں نے ناصر احمد کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا اور 80لاکھ روپے رقم لے کر فرار ہو گئے۔ شاہدرہ پولیس نے مقتول کے بھائی شاہد اقبال کی رپورٹ پر ملزموں کے خلاف قتل کے الزام میں مقدمہ درج کر لیا ہے۔ مقتول کے بھائی نے الزام عائد کیا ہے کہ اس کی بھاوج غزالہ ناصر کا چال چلن درست نہ تھا۔ جس نے اپنے بھائیوں اور شکیل کی مدد سے اپنے شوہر کو قتل کرایا ہے۔ پولیس نے مختلف پہلوئوں پر تفتیش شروع کر دی ہے۔