3زیادتیاں: جڑانوالہ میںاوباش نے خاتون سے نقدی چھین لی
جڑانوالہ+شرقپور شریف +قصور (نمائندگان نوائے وقت+نامہ نگار) جڑانوالہ میں خاتون سے زیادتی کے بعد نقدی چھین لی اور رقم مانگنے کیلئے گھر جانے پر نوجوان کی بھائی اور ماں کے ہمراہ خاتون پر تشدد اور بال کاٹ دئیے جبکہ پتوکی میں 16سالہ لڑکی ، شرقپور میں 10سالہ بچہ ہوس کا نشانہ بنا ڈالا۔تفصیلات کے مطابق میگھا روڈ پتوکی کے رہائشی نے تھانہ سٹی پتوکی میں درخواست دی ہے کہ میری 16 سالہ بیٹی گھر میں اکیلی تھی کہ ملزم کاشف وہاں آیا اور ورغلا کر زیادتی کر گیا، پولیس نے مقدمہ درج کرلیاہے ۔ادھرپتوکی نانوڈوگر کا رہائشی 10 سالہ حفیظ اپنے ماموں کیلئے کھانا لے کر رقبہ پر جارہا تھا جب وہ پولٹری فارم پر پہنچا تو ملزم صدی نے اس سے زیادتی کردی ۔ بچے کے شور لوگ اکٹھے ہوگئے ، ملزم بچے کو برہنہ حالت میں چھوڑ کر فرار ہوگیا ۔علاوہ ازیںتھانہ لنڈیانوالہ کے نواحی گاؤں چک نمبر 144 گ ب کی رہائشی شادی شدہ خاتون پولیس کو بتایا کہ2ماہ قبل ساجد نے مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا اور ایک لاکھ 70 ہزار روپے بھی چھین کر لے گیا۔خاتون رقم لینے ساجد کے گھر گئی تو اہلخانہ آپے سے باہر ہو گئے جس پر ساجد نے اپنے بھائی اشرف،والدہ نصراں بی بی کے ہمراہ ملکر تشدد کا نشانہ بنایا اور اس کے سر کے بال کاٹ ڈالے، پولیس تھانہ لنڈیانوالہ نے 2 بھائیوں اور ان کی والدہ کے خلاف مقدمہ درج کرکے ملزموں کو گرفتار کر لیا ہے۔